اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مسرور خان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی۔

موجودہ چیئرمین اوگرا مسرور خان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ مسرور خان فروری 2025 سے فروری 2026 عہدے پر رہیں گے۔

فروری 2021 میں وفاقی حکومت نے مسرور خان کو چار سال کیلیے چیئرمین اوگرا مقرر کیا تھا۔ یہ تقرری اسپیشل پے اسکیل ون میں کی گئی تھی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مسرور خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن طگی جاری کیا تھا۔

اوگرا بطور ادارہ وزارت پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے تحت کام کرتا ہے اور اس کا مقصد تیل و گیس کی صنعت کی نگرانی اور ریگولیشن کرنا ہے۔

اس کا بنیادی کام تیل و گیس کی قیمتوں کا تعین اور ان کی نگرانی، ترسیل، ذخیرہ اور تقسیم کے عمل کی نگرانی کرنا ہے۔

یہ ادارہ قدرتی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کے معیار کو یقینی بناتا ہے جبکہ توانائی کے شعبے میں نئے منصوبوں کی اجازت اور ان کا جائزہ لیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں