ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

’اڈیالہ جیل میں جو سہولیات بانی پی ٹی آئی کو مل رہی ہیں وہ دوسروں کو بھی دیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

میاں چنوں: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں جو سہولیات بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مل رہی ہیں وہ دوسروں کو بھی دیں۔

فیصل کریم کنڈی نے میاں چنوں آمد کے موقع پر سماجی رہنما مہر اشتیاق لک کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور بعد میں صحافیوں سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرح اڈیالہ جیل میں دیگر قیدیوں کو بھی دیسی گھی میں پکے مرغ دینے چاہیے، بانی پی ٹی آئی امریکا میں جا کر کہتا تھا کہ جیل سے اے سی اتروا دوں گا، اانسان کو بڑا بول نہیں بولنا چاہیے وہ پکڑ میں آ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی فوج کو پارٹی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے، خواجہ آصف

گورنر کے پی نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمان کے پیچھے نمازیں حلال ہو رہی ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ کل سربراہ جے یو آئی (ف) سے متعلق کیا کہتے تھے؟

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام بدامنی اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مایوس ہیں، 2013 میں ہم نے پرامن صوبہ پی ٹی آئی کے حوالے کیا تھا لیکن آج کے پی کی حالت دیکھ لیں کیا ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں اسٹیڈیم دنوں میں مکمل ہوئے لیکن کے پی میں ایسا نہیں ہوا، پنجاب کے عوام نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کو پیار دیا، عوام کی اسی طرح محبت رہی تو جلد بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیر اعلیٰ سندھ کا موازنہ کریں، سندھ کی ترقی سب سے زیادہ نظر آتی ہے، اگر علی امین گنڈاپور نے ایک انچ بھی زیادہ کام کیا تو ہمارے وزیر اعلیٰ عہدہ چھوڑ دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں