اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، جاتی سردی لوٹ آئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث جاتی سردی لوٹ آئی، کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمال مشرقی پنجاب،گلگت بلتستان اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پربارش ہوئی۔

بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد شدید سردی کی لہر برقرار ہے اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سےنیچے ہے۔

کالام میں منفی چار،مالم جبہ میں منفی تین ، راولا کوٹ اور مری میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں : کراچی میں موسم کی تبدیلی سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

لاہور میں رات گئے ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دوسری جانب کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود،صبح اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج تیزدھوپ کےساتھ موسم گرم رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بتیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں