چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست پر بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی کارکردگی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے اسپنر روی چندرن ایشون نے بابر اعظم کی بیٹنگ پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ ”ایسی اننگز تو90 کی دہائی میں بھی نہیں کھیلی گئی تھی۔”
روی چندرن ایشون نے 321 کے تعاقب میں بابر اعظم کے 64 (90) اسکور کرنے پر ان کی بیٹنگ پر سوال اُٹھایا، انہوں نے کہا کہ بابر بابر اعظم نے میچ کے دوران بڑے کوئی شاٹس نہیں کھیلے، کوئی سویپ نہیں، کوئی ریورس سویپ نہیں، ایسی اننگزتو 90 کی دہائی میں بھی نہیں کھیلی گئی تھی۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹر سابق کرکٹر محمد کیف نے بھی بابر کی بیٹنگ پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم 1980 کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد کیف نے کہا کہ بابر 1980 کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔321 رنز کے تعاقب میں بابر اعظم نے 71.11 کے اسٹرائیک کے ساتھ 90 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔
محمد کیف کو بابر کا کراچی کے بیٹنگ ٹریک پر کھیلنے کا انداز پسند نہیں آیا اور انہوں نے بابر پر تنقید کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر محمد کیف نے لکھا کہ ’بابر اب بھی 1980 کی دہائی کی کرکٹ کھیل رہے ہیں، پارٹ ٹائم اسپنرز کے خلاف صرف دو باؤنڈری لگائی، یہ جدید کرکٹ میں کام نہیں آتا۔
آپ اسپنر کی ڈیلیوری کھیل نہیں سکتے اور الزام دھند کو دیتے ہیں، ایشون
واضح رہے کہ میچ میں تام لیتھم کو سنچری اسکور کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ میچ میں ول ینگ نے سنچری اسکور کی اور گلین فلپس نے بھی برق رفتار نصف سنچری بنائی۔