اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

’میں چاہتا ہوں پاکستان، بھارت سے جیت جائے‘ سابق بھارتی کرکٹر کی خواہش

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق فاسٹ بولر اتل وسان نے بھارت سے پاکستان کی جیت کی خواہش ظاہر کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق فاسٹ بولر اتل وسان کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان جیت جائے کیوکہ یہ ٹورنامنٹ کو مزید دلچسپ بنادے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ پاکستان کو جیتنے نہیں دیتے تو کیا فائدہ؟ وہ اچھا کھیلتے ہیں اور جیت جاتے ہیں تو ٹورنامنٹ دلچسپ بن جاتا ہے۔

اتل وسان نے کہا کہ یہ فلموں میں امیتابھ بچن کی طرح ہے اگر وہ اپنے دشمنوں کو آسانی سے شکست دیتے رہتے ہیں تو دیکھنے میں کوئی سنسنی نہیں ہے، مجھے یقین ہے کہ پاکستان واپسی کرے گا یہ ٹورنامنٹ کے لیے بہت اچھا ہوگا۔

سابق کرکٹر نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں بھارت کے لیے چار ٹیسٹ 9 ون ڈے کھیلنے ہیں۔

انہوں نے مزید جب تک پاکستان اپنی کرکٹ کو بہتر نہیں کرتا، بھارت بمقابلہ پاکستان میچز دیکھنے میں کوئی جوش نہیں ہے، جب میں 90 کی دہائی میں کھیلتا تھا تو پاکستان کے پاس بہت سارے عظیم کھلاڑی وسیم اکرم، وقار یونس اور سعید انور موجود تھے۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں پانچ بار آمنے سامنے آچکے ہیں، پاکستان نے تین میچز میں کامیابی حاصل کی ہے اور بھارت دو میچز جیتا ہے۔

پاکستان نے 2017 کے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں سرفراز احمد کی قیادت میں بھارت کو 180 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

مجموعی طور پر بھارت اور پاکستان نے 135 ون ڈے کھیلے ہیں، بھارت نے 57 میچز جیتے ہیں جبکہ پاکستان نے 73 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے، پانچ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں