اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

بھارت کیخلاف میچ جیتیں گے، ٹیم پوری طرح تیار ہے، محسن نقوی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: چیئرمین پاکستان کرکٹر بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ کل پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف میچ جیتے گی۔

محسن نقوی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا قومی ٹیم پوری طرح تیار ہے، ان شاء اللہ کل کا میچ جیتیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا ہک قومی ٹیم میچ جیتے تو یہ پاکستان کیلیے بڑا انعام ہوگا، ٹیم کو پیغام ہے کہ ہاریں یا جیتیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھارت کا ترانہ بجنے پر محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی آرگنائزر ہے غلط ترانہ بجنے پر وہی جواب دے سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم سے پوچھیں وہ لاہور میں کھیل رہے ہوتے تو ان کے کیا احساسات ہوتے؟

قبل ازیں، چیئرمین پی سی بی دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ٹیم منیجر نوید اکرم اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے پاک بھارت میچ سے قبل تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے 5واں میچ میں کل 23 فروری بروز اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں