اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

پاک بھارت مقابلہ : گورنر سندھ کا قومی ٹیم کے جیتنے پر ایک کروڑ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کا بھارت کیخلاف کامیابی پر قومی ٹیم کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ میں لندن میں موجود ہوں لیکن میری دعائیں اور دل پاک بھارت ٹاکرے پر لگاہوا ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم اپنی ٹیم کی جیت کے لئے دعاگو ہے، کھلاڑی اپنی پوری لگن سے کھیلیں، جیت انشاءاللہ ہماری ہوگی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ان شااللہ کل قومی ٹیم پاکستان کا سر فخر سے بلند کرے گی، انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ کل پورا زور لگا دیں، اللہ تعالیٰ ہماری مدد فرمائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم ہمارے سر کا تاج ہے، جیتو یا ہارو ہم آپ کو ہمیشہ اپنے گلے سے لگائیں گے۔

مزید پڑھیں : بھارت کیخلاف جیتیں گے، ٹیم تیار ہے، محسن نقوی

اس سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھی امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف میچ جیت جائے گی۔

محسن نقوی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا قومی ٹیم پوری طرح تیار ہے، ان شاء اللہ کل کا میچ جیتیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی ٹیم میچ جیتے تو یہ پاکستان کیلیے بڑا انعام ہوگا، ٹیم کو پیغام ہے کہ ہاریں یا جیتیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے 5ویں میچ میں کل بروز اتوار 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں