شادی کی تقریب میں لڑکیاں لڑ پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شادی کی تقریب اس وقت ریسلنگ کا رنگ بن جاتی ہے جب دو لڑکیاں لڑ پڑتی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیاں ایک دوسرے کے بال نوچ رہی ہیں جبکہ ایک لڑکی نے دوسری کو زمین پر گرادیا۔
شادی کی ویڈیو کس ملک یا شہر کی اس سے متعلق تفصلات سامنے نہیں آسکیں۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ پاکستان کے کسی شہر کی ویڈیو ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسے رشتے داروں سے اللہ بچائے۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’پاگ لوگ ہیں۔‘ کئی صارفین ویڈیو دیکھ کر مسکرانے کی ایموجیز بنائیں۔