اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہت بڑی پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے، اس سلسلے میں سرکاری سطح پر پہلا تجارتی کارگو پورٹ قاسم سے روانہ کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرکاری سطح پر براہ راست تجارت بحال کردی گئی۔

رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین جاوید جیلانی نے بتایا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سرکاری سطح پر چاول کا پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا ہے۔

جاوید جیلانی نے بتایا کہ پی این ایس سی جہاز سبی کے ذریعے 26 ہزار 250 ٹن چاول بھیجا گیا ہے، پاکستانی جہاز 4مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گا۔

رائس ایکسپورٹرز کے مطابق ٹی سی پی کے ذریعے50ہزار ٹن اری چاول کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتےمیں ہوا تھا، چاول کی دوسری شپمنٹ مارچ کے پہلے ہفتے میں بنگلادیش روانہ ہو گی۔

دوسری شپمنٹ میں23 ہزار 750 ٹن چاول بھیجے جائیں گے، ٹی سی پی نے50ہزار ٹن چاول کا ایک اور ٹینڈرجاری کردیا ہے، چاول کے مزید سودوں کے حوالے سے بھی خوشخبری جلد دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت اور سرکاری سطح پر تجارتی روابط کی بحالی سقوط ڈھاکہ کے بعد پہلی بار بحال ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چاول کی تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : بنگلہ دیش میں دوبارہ ہنگامے پھوٹ پڑے، متعدد رہنماؤں کے گھر نذر آتش

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے ذریعے بنگلہ دیش میں چاول کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا۔ انہوں نے پاکستان سے چینی اور کپڑے کی درآمدات میں دلچسپی ظاہر کی، جو بنگلہ دیش کی مارکیٹ میں بہت زیادہ طلب رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں