اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

ویڈیو: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دبئی میں شاندار لیزر لائٹ شو اور آتشبازی

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑے میچ پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دبئی میں خوبصورت لیزر لائٹ شو کا مظاہرہ کیا گیا شائقین محظوظ ہوئے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے گا۔ میچ سے ایک رات قبل دبئی میں لیزر لائٹ شو اور آتشبازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے میچ سے قبل ڈی پی ورلڈ کے نام سے خوبصورت لیزر لائٹ شو اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس تقریب میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ بھی موجود تھے۔

پہلے جہاں آتشبازی سے آسمان پر رنگ ونور کی برسات کی گئی، وہیں اس کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی خوبصورت ٹرافی کو لیزر لائٹ کے ذریعے آسمان پر جگمگایا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

بلے اور گیند کا امتزاج آسمان پر دیکھ کر وہاں موجود شائقین بھی حیران رہ گئے اور لوگوں نے اس دلفریب نظارے کو محفوظ کرنے کے لیے اپنے موبائل فونز سے اس کی ویڈیوز بنائیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج دوپہر دو بجے دبئی میں شروع ہوگا۔ پاکستان ایونٹ کا دفاعی چیمپئن ہے اور اپنے دفاع کی مہم جاری رکھنے کے لیے اس کو آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔

عام شائقین کیساتھ جیلوں میں قیدی بھی پاک بھارت میچ سے لطف اندوز ہوں گے!

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں