پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

رمضان المبارک کے موقع پر مستحقین میں راشن تقسیم کا سلسلہ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان المبارک کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح پاکستان میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی  رمضان المبارک کی آمد سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے مستحقین  میں حفظان صحت کے  اوصولوں کے عین مطابق  راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر 3000 سے زائد مستحقین میں راشن کی تقسیم کی جائے گی، شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھوڑ  سے کیا گیا ہے۔

قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اپنے ہاتھوں سے راشن کی تقسیم کا آغاز کیا، اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جائے گا۔

یو اے ای کی جانب سے 18 برس  سے پاکستان بھر میں رمضان کے موقع پر راشن تقسیم کیا جا رہا ہے، قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ راشن میں ایک خاندان کے لئے 40 کلو آٹا، 20 کلو چاول اور 10 کلو چینی شامل ہیں۔

کھجور، 10 کلو دالیں، 5 کلو نمک مصالحہ جات، بچوں کا دودھ  اور مشروبات شامل ہیں جس میں حفظان صحت کے اصول کے عین مطابق اشیاء خورد نوش تقسیم کی جارہیں۔ قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ یو اے ای ہمیشہ ہر تہوار پر اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو یاد رکھتا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں