کراچی: گزشتہ روز مصطفی عامر قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو حراست میں لے لیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے، اسی سلسلے میں گزشتہ روز تفتیشی ٹیم کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ساحر حسن کیخلاف اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ میں درج مقدمہ سامنے آگیا۔
پولیس کے مطابق پاکستانکے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کو ڈیفنس میں خیابان راحت سےگرفتار کیا گیا گرفتار کے دوران ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی۔
ملزم ساحر حسن نے بھی تفتیش میں اہم انکشافات کیے، ملزم نے پولیس کو تفتیش کے دوران بتایا کہ گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کررہا ہوں۔
مصطفی عامر قتل کیس میں بڑی پیش رفت ، مشہور ٹی وی اداکار کا بیٹا زیرِ حراست
ساحر حسن نے کہا کہ بازل اور یحییٰ نامی سے منشیات لیکر پوش علاقوں میں فروخت کرتا ہوں، ارمغان کو بھی منشیات فروخت کرتا تھا۔
ایس آئی یو پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم ساحر حسن سے 50 لاکھ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی تھی جس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔
مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان اور شیراز کے انکشافات کی روشنی میں پولیس اور تفتیشی اداروں نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چار افراد کو گرفتار کیا تھا۔