پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

سعودی عرب کے فرماں روا کا نیا شاہی فرمان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے فرماں رواں شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کی تجویز منظور کرتے ہوئے نیا شاہی فرمان جاری کر دیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض شہر کے 15 اہم چوراہوں اور مقامات کے نام مملکت کے سابق آئمہ اور بادشاہوں پر رکھنے کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تجویز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی تھی جس کو منظوری کرتے ہوئے گزشتہ روز شاہ سلمان نے شاہی احکامات جاری کر دیے ہیں۔

شاہی فرمان پر عملدرآمد 22 فروری کو سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر کیا جائے گا۔

ریاض کے 15 اسکوائرز اور مقامات کو جن سابقہ آئمہ اور بادشاہوں کے نام پر منسوب کیا گیا ہے، ان میں امام محمد بن سعود، امام عبدالعزیز بن محمد، امام سعود بن عبدالعزیز، امام عبداللہ بن سعود چوک ، امام ترکی بن عبداللہ ، امام فیصل بن ترکی، امام عبداللہ بن فیصل، امام عبدالرحمان بن فیصل، شاہ عبدالعزیز، شاہ سعود، شاہ فیصل، شاہ فہد ، شاہ عبداللہ اور شاہ سلمان شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں