سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فٹبال انٹرنیشنل فیڈریشن (فیفا) کے صدر جیانی انفنٹینو اور اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ملاقات کی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد سے فیفا صدر جیانی انفیٹینو اور پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر نے یہ ملاقات ریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس گراونڈ میں عالمی گھڑ دوڑ کے چھٹے ایڈیشن کی تقریب کے دوران کی۔
اس حوالے سے سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے ملاقات کی تصویر بھی جاری کی گئی جس میں محمد بن سلمان کو خوشگوار موڈ میں رونالڈو اور فیفا صدر سے گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب 2032 کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ فیفا نے کچھ عرصہ قبل ہی اس ایونٹ کے انعقاد کے لیے سعودی عرب کی میزبانی کی منظوری دی ہے۔