پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

عامر خان کا فلم ’لوویاپا‘ سے متعلق چونکا دینے والا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے بیٹے جنید خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’لوویاپا‘ سے متعلق چونکا دینے والا اعتراف کر لیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنید خان نے ’مہاراج‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا جسے فلم بینوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تاہم ان کی حالیہ فلم ’لوویاپا‘ باکس آفس پر اثر انداز ہونے میں ناکام رہی۔

فلم کی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ وہ اس پروجیکٹ میں شامل نہ ہونے کے باوجود اس کی ناکامی کو لے کر شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنید خان کا والد عامر خان سے متعلق اہم انکشاف

عامر خان نے اعتراف کیا کہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جنید خان کی فلم بدقسمتی سے نہیں چلی جس کا مجھے دکھ ہے، اگرچہ فلم اچھی ہے اور بیٹے نے اس میں اچھا کام کیا لیکن باپ کی حیثیت سے میں فلم کو لے کر 10 گنا زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوں۔

وہ بتاتے ہیں کہ میں کھڑکی کے پاس بیٹھا یہ سوچ رہا تھا کہ ’میں دباؤ میں کیوں ہوں جبکہ یہ میری فلم بھی نہیں ہے‘، میں نے اس کو پروڈیوس کیا اور نہ ہی ڈائریکٹ کیا۔

تاہم عامر خان کو امید ہے کہ جنید خان فلم کی ناکامی سے سیکھیں گے۔

’لوویاپا‘ 7 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی گئی جس میں اداکارہ خوشی کپور نے بھی مرکزی کردار ادا کیا، باکس آفس پر اس کا ٹکراؤ اداکار و گلوکار ہمیش ریشمیا کی فلم ’بیڈ ایس روی کمار‘ سے ہوا۔

جنید خان کی فلم نے ریلیز کے 16 دنوں کے اندر دنیا بھر میں صرف 9.4 کروڑ کا بزنس کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں