پاکستان کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی نے نیا سنگ میل عبور کیا، انھوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 14 ہزار رنز مکمل کرلیے۔
چیمپئنزٹرافی کے اہم میچ میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے تیزترین 14 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا، پاکستان کے خلاف میچ میں یہ ویرات کوہلی 287 انٹرنیشنل اننگز تھی، جس میں انھوں نے 14ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
ویرات کوہلی کی روٹھی قسمت نہ مانی، بھارتی کنگ ایک بار پھر سے ناکام
ویرات کوہلی 14 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے کھلاڑی ہیں، کوہلی سے پہلے سچن ٹنڈولکر اور کمارا سنگاکارا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے 14 ہزار رنز 350 اننگز میں مکمل کیے تھے جبکہ سری لنکن لیجنڈ کمارا سنگاکارا نے اس سنگ میل کو عبور کرنے کے لیے 378 اننگز کا سہارا لیا تھا۔