پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

کراچی : موٹر وے پر2 ٹرکوں اور کار میں خوفناک تصادم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سپر ہائی پر دو ٹرک اور کار میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق سپر ہائی وے حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے کاٹھوڑ پل کے قریب دو ٹرکوں اور ایک کار سمیت تین گاڑیوں میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ایم نائن موٹر وے پر پر ہونے والے خوفناک تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے بقائی ٹول پلازہ کے قریب نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بعد ازاں حادثے کے دو شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 35 سال ہے جس کے نام کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ سول اسپتال منتقل کیے جانے والے زخمیوں میں 35 سالہ وقاص احمد اور 32سالہ غلام حسین شامل ہیں۔

حب ریور روڈ پر ٹریلر اور کوسٹر میں تصادم

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے بلدیہ حب ریور روڈ پر ٹریلر اور کوسٹر میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں خاتون سمیت 10افراد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کوسٹر کے ٹریلر کو پیچھے سے ٹکر مارنے کے باعث پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوسٹر کا اگلہ حصہ تباہ ہوگیا جبکہ ٹریلر ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں