کراچی : میمن گوٹھ میں آٹھ ملزمان تاجر کے گھر سے75 تولہ سونے کے زیورات، پچیس لاکھ روپے نقد و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں تاجر قمر بلوچ کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی۔
واردات کے دوران 8 ملزمان75 تولہ سونےکے زیورات،25 لاکھ نقدی اور دیگرسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ملزمان نے گھر کے افراد کو یرغمال بناکر ایک گھنٹے تک لوٹ مار کی، اہل محلہ نے کہا کہ اطلاع دینے کے باوجود پولیس موقع پر نہیں پہنچی۔
میمن گوٹھ میں ایک ہفتے کے دوران ڈکیتی کی دوسری واردات ہے، اس سے قبل میں سات مسلح ملزمان گھر میں گھس کر ڈکیتی کرکے فرار ہوگئے تھے۔
مسلح ملزمان گھر میں موجود افراد کو یرغمال بناکر سونا ، موبائل فون قیمتی سامان اور نقدی لیکر فرار ہوئے۔