بھارت میں دہلی ایم سی ڈی میں عام آدمی پارٹی نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے تمام محکموں کے 12000 عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 فروری کو ہونے والی ایم سی ڈی ہاؤس میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی جائے گی۔ اروند کیجریوال نے بھی اس پر ردعمل ظاہر کا اظہار کرتے ہوئے ملازمین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ ایم سی ڈی کے تمام 12,000 عارضی ملازمین کو نیک خواہشات۔
اُنہوں نے لکھا کہ عام آدمی پارٹی نے اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے کارپوریشن کے ان عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ یہ تجویز 25 فروری کو ایم سی ڈی ہاؤس کی میٹنگ میں منظور کی جائے گی۔
اس سے قبل بھارت میں تلنگانہ حکومت نے تمام مسلمان سرکاری ملازمین کو رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں 2 مارچ سے 31 مارچ تک شام 4 بجے دفاتر سے جلدی جانے کی اجازت دے دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے اس سلسلے میں ایک سرکاری آرڈر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں کام کرنے والے تمام مسلمان سرکاری ملازمین، اساتذہ، کنٹریکٹ اور آؤٹ سورسنگ ملازمین، کارپوریشنز اور پبلک سیکٹر کے ورکرس کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
رمضان سے قبل سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے بڑی خوشخبری
مسلم ملازمین کو یہ سہولت رمضان المبارک کے باعث دی گئی ہے کہ تاکہ وہ روزہ افطار اور نماز تراویح کی ادائیگی میں آسانی محسوس کریں۔ حکومت نے رمضان میں دن کے وقت روزے کی حالت میں کام کرنے کی مشقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کے اوقات میں نرمی کردی ہے۔