پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

معروف اداکار کا بیٹا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : منشیات کیس میں معروف اداکار کا بیٹا ساحر حسن  کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا، ملزم کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا ، پولیس نے ملزم کی پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی

عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

یاد رہے پولیس نے اتوار کے روز سٹی کورٹ سے ملزم کا ایک روزہ جسمانی راہ داری ریمانڈ لیا تھا۔ ملزم کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

گزشتہ روز تفتیشی ٹیم کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ساحر حسن کیخلاف اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ میں درج مقدمہ سامنے آیا تھا۔

ملزم ساحر حسن نے بھی تفتیش میں اہم انکشافات کیے تھے، ملزم نے پولیس کو تفتیش کے دوران بتایا تھا کہ گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کررہا ہوں۔

مزید پڑھیں : مصطفیٰ عامر قتل کیس: اداکار ساجد حسین کے ملزم بیٹے کی تفتیش میں اہم انکشافات

ملزم کا کہنا تھا کہ بازل اور یحییٰ نامی سے منشیات لیکر پوش علاقوں میں فروخت کرتا ہوں، ارمغان کو بھی منشیات فروخت کرتا تھا۔

یاد رہے  پاکستان کے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو ڈیفنس میں خیابان راحت سےگرفتار  کرکے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں