پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

’جوان‘ میں شاہ رخ خان کے گنجے لُک سے متعلق دلچسپ انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کی میک اپ آرٹسٹ پریتشیل سنگھ ڈیسوزا نے فلم جوان میں اداکار کے لُک سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں، 2023 میں بالی ووڈ میں ان کی واپسی نے شاہ رخ خان کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کیا، اداکار نے اپنی جاندار اداکاری سے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ کا کنگ کیوں کہا گیا ہے۔

2023 میں ان کی 3 فلمیں ریلیز ہوئی جس نے بالی ووڈ کی باکس آفس پر اچھا بزنس کیا، اپنی میگا بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں شاہ رخ مختلف لُک میں نظر آئے تھے۔

فلم ’جوان‘ کے ٹیزر اور ٹریلر لانچ میں جب مداحوں نے انہیں ’گنجے‘ لُک میں دیکھا تو یہ سب سے زیادہ زیر بحث پہلوؤں میں سے ایک بن گیا لیکن اس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ ’جوان‘ میں شاہ رخ  کا ’گنجا‘ لُک فلم کے پلان میں شامل ہی نہیں کیا گیا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں فلم کی میک اپ آرٹسٹ پریتشیل سنگھ ڈیسوزا نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ کا یہ لُک ایک ٹیسٹ سیشن کے دوران حادثاتی طور پر بنایا گیا تھا، انہوں نے وضاحت کی کہ ٹیم ابتدائی طور پر شاہ رخ خان کے کردار پر مختلف وِگ آزما رہی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

میک اپ آرٹست پریتشیل سنگھ نے کہا کہ میک اپ ٹیم نے سیاہ اور سفید ڈاڑھی کے ساتھ گنجا نظر آنے والی وگ لگائی تو ہم نے دیکھا کہ  شاہ رخ ایک ایسی ڈاڑھی اور گنجے لُک میں پرفیکٹ نظر آرہے ہیں۔

’’ جب ہم نے شاہ رخ خان پر یہ لُک باقاعدہ آزمایا تو وہ راک اسٹار لگ رہے تھے، اس وقت ہمیں احساس ہوا کہ یہ لُک بالکل درست ہے اور موقع پر ہی اسے ’جوان‘ میں ان کے کردار وکرم راٹھور میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا‘‘

میک اپ آرٹست پریتشیل سنگھ نے مزید بتایا کہ شاہ رخ کے گنجے لک کا  فیصلہ بالکل اچانک کیا گیا تھا لیکن مداحوں اور ناقدین دونوں نے اسے خوب پسند کیا۔

واضح رہے کہ فلم ’جوان‘ کیلئے اداکار شاہ رخ خان کی تبدیلی صرف ان کی شکل تک محدود نہیں تھی بلکہ انہوں نے جسمانی طور پر بھی اپنے آپ کو تبدیل کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں