پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

عامر خان سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں انہوں نے اپنے فن سے دنیا بھر مقبولیت حاصل کی ہے۔

اداکار عامر خان اپنے فن کو پیسے سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں، اس لیے اداکار نے پروڈیوسرز سے صرف اس وقت پیسے لیے جب ان کی فلموں نے باکس آفس پر اچھا کام کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان انکشاف کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے گزشتہ 20 سال سے بطور اداکار کبھی بھی اپنی فیس نہیں لی۔

اداکار نے بتایا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے میں نے بطور اداکار مقررہ فیس لینا بند کر دیا ہے میں اس وقت فیس لیتا ہوں جب فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھاتی ہے۔

عامر خان نے انکشاف کیا کہ پچھلے 20-21 سالوں سے میں نے بطور اداکار فلم کرنے کی فیس لینا بند کر دی ہے، اس لیے اگر فلم ناظرین کو پسند آئے، تب ہی میں پیسہ کماتا ہوں، اگر نہیں، تو میں بھی کما نہیں پاتا۔

اسی انٹرویو میں اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ انڈسٹری میں پیسہ کمانے کے لیے سب سے پرانا طریقہ استعمال کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میری فلمیں 10سے 20 کروڑ بھارتی روپے میں بنتی ہیں اور مجھے معلوم ہے کہ اتنی رقم میری فلمیں کمائیں گی۔

عامر خان نے فلموں سے حاصل ہونے والے معاوضے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم کے بجٹ میں اپنی فیس نہیں رکھتا اور یہ بات میرے لیے واقعی کام کرتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں