پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

پاکستانی کھلاڑیوں نے ڈر کی وجہ سے وکٹیں گنوائیں، سلمان بٹ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارت کے خلاف ڈر کی وجہ سے وکٹیں گنوائیں۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور ویرات کوہلی کی سنچری کی بدولت 242 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔

ویرات کوہلی کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تاہم میچ پر بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر سلمان بٹ نے کہا کہ جب کلدیپ آف اسٹمپ کے باہر سے بولنگ کررہا تھا اگر پیڈ پر بھی گیند لگ جاتی تو آؤٹ نہیں تھا لیکن ہمارے بیٹرز نے اس کو سوئپ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ اس شیل میں چلے گئے کہ میں آؤٹ نہ ہوجائے اور وکٹیں نہ گر جائیں، پھر بھی وہاں سے نکل گئے تھے یہاں سے آپ کا اسکور 275 سے 280 ہونا چاہیے تھا۔

سلمان بٹ نے کہا کہ رضوان جس طرح بولڈ ہوئے اور سعود شکیل کا کیچ ڈراپ ہوا پھر وہ ہٹ مارنے چلے گئے۔

حسن علی نے کہا کہ جہاں ہمیں چارج کرنا چاہیے تھا وہاں وکٹیں گر گئیں جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم ہم پر حاوی ہوتی چلی گئی۔

شاداب خان نے کہا کہ پارٹنر شپ لگی لیکن کسی موقع پر ایسا نہیں لگے گا بھارت گیم سے باہر ہوجائے گا، ہماری پارٹنر شپ بہت سلو تھی جس سے کہیں ایسا نہیں لگا کہ بھارتی ٹیم میچ سے باہر ہوگئی، اس سے پہلے بھی ہمارے کھلاڑی سلو کھیلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعود شکیل کو اپنا میچ اپ دیکھنا چاہیے اگر چارج کرنا ہی تھا تو اسپنرز کو کرتا لیکن ماڈرن ڈے کرکٹ نہیں کھیلی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں