منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

پاکستان اور آذربائیجان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدوں پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف کے دورہِ باکو کے دوران پاکستان اور آذربائیجان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدوں پر اتفاق ہوا ہے۔

پاکستان آذربائیجان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں دونوں ملکوں کی قیادت کےدرمیان تعمیری بات چیت ہوئی دونوں ملکوں کےدرمیان تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا، دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں تعاون پر آذربائیجان کی قیادت کے مشکور ہیں دونوں ممالک کے درمیان معاشی سرگرمیوں سے معیشت میں استحکام آئےگا پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کےبڑےمواقع موجودہیں، نارتھ ساؤتھ راہداری کاروباری سرگرمیوں اور روابط میں معاون ثابت ہوگی راہداری مستقبل میں گیم چینجر ثابت ہوگی۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ سرمایہ کاروں کو تجارتی سہولتوں سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا دونوں ممالک کی تاجربرادری کو پُرکشش مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے آذربائیجان میں زبردست استقبال پر شکریہ، پاکستان آذربائیجان دوستی زندہ باہ!

صدر آذربائیجان الہام علیوف نے کہا کہ گزشتہ دورہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون پربات ہوئی دونوں ممالک کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے کیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں