منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

مسافروں کیلیے خوشخبری، ایک اور ٹرین بحال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس کی بحالی کی تیاریاں تیز کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے شاہ حسین ایکسپریس کا معائنہ کیا اس دوران ڈی ایس ریلوے لاہور محمدحنیف گل سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

شاہ حسین ایکسپریس ٹرین 25فروری سےبحال کی جارہی ہے۔

مسافروں کیلیے برُی خبر، اہم ٹرین بند

حکام نے شاہ حسین ایکسپریس کی تمام کوچز اور تمام کلاسز کا تفصیلی معائنہ کیا، کوچز کی خوبصورتی، معیار سمیت صفائی ستھرائی کا بھی معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران لائٹنگ، فینز اور دیگر سفری سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سی ای اوپاکستان ریلوےعامرعلی بلوچ نے کہا کہ مسافر پاکستان ریلوے کا سرمایہ ہیں مسافروں کوبہترین سفری سہولت فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

شاہ حسین ایکسپریس کراچی کینٹ سے رات 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکر حیدرآباد، روہڑی، بہاولپور، لودھراں، خانیوال، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

شاہ حسین ایکسپریس لاہور سے رات 7 بجے روانہ ہوکر 2 بجکر پانچ منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔

ٹرین 10 اکانومی کلاس کوچز، 2 اے سی بزنس، 2 اے سی اسٹینڈرڈ، ایک پاور پلانٹ اور ایک برین وین پر مشتمل ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں