دبئی اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ کے دوران اداکارہ اروشی روٹیلا کی کیک کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بالی ووڈ کی اداکارہ اروشی روٹیلا خبروں میں رہنے کا ہنر اچھی طرح جانتی ہیں اور کبھی کچھ نہ کچھ ایسا کردیتی ہیں کہ لوگوں کی توجہ ان کی جانب مبذول ہوجاتی ہے۔
گزشتہ روز بھی پاک بھارت میچ کے دوران اروشی نے اپنی 30ویں سالگرہ منا کر سب کو حیران کردیا۔
فوٹو اور ویدیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اروشی نے ویڈیو شیئر کی جس میں اسٹاف ممبر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر کیک لاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اروشی روٹیلا نے اسٹرابیری کیک کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دل کی ایموجی بھی بنائی، اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں سالگرہ کا کیک سرپرائز کے طور ملا ہے۔
ان کا اسٹیڈیم میں کیک کاٹنا تھا کہ لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول ہوگئی۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں وہ نسیم شاہ کو دیکھنے کے لیے دبئی میں اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو چیمپنز ٹرافی کے اہم میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی ہے اور پاکستان ٹیم تقریباً چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوچکی ہے۔