بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری کی خفیہ شادی کے بعد ان کے شوہر کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔
بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری سے متعلق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ نرگس فخری نے دیرینہ دوست اور کاروباری شخصیت ٹونی بیگ کے ساتھ لاش اینجلس کے بیورلی ہلز میں خفیہ شادی رچالی۔
نرگس فخری جانب سے شادی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
تاہم اداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس کے بعد ان کے شوہر سے متعلق بحث شروع ہوگئی۔
ٹونی ہیگ کون ہیں؟
ٹونی بیگ ایک معروف کاروباری شخصیت ہیں جو کشمیری نژاد ہیں اور امریکا میں اپنی کاروباری مہارت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ "ڈیوز گروپ” کے بانی ہیں جو ہول سیل کپڑوں کی مینوفیکچرنگ اور سپلائی میں ایک بڑا نام ہے۔
ٹونی بیگ 1984 میں پیدا ہوئے اور اس وقت 41 سال کے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کی وکٹوریا یونیورسٹی سے بزنس اور مینجمنٹ میں ایم بی اے کرچکے ہیں اور دنیا بھر میں کاروباری کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ٹونی بیگ کا کاروباری سفر 2005 میں اس وقت شروع ہوا جب وہ امریکا میں "الانک برانڈ” کے مینجنگ ڈائریکٹر بنے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی کامیابیوں کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھا لیکن نرگس فخری کے ساتھ تعلق کی وجہ سے کبھی کبھار خبروں میں آئے ہیں۔