استنبول: شدت پسندتنظیم دولت اسلامیہ میں شمولیت کیلئےترکی کےراستے شام جانیوالی تین برطانوی لڑکیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی ہے، تینوں لڑکیاں سترہ فروری کولندن سےاستنبول کیلئےروانہ ہوئی تھیں۔
تین برطانوی لڑکیوں کے ترکی کے راستے شام جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہےجن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ تینوں لڑکیوں کے شام جانے کا مقصد شدت پسندتنظیم دولتِ اسلامیہ میں شمولیت ہے۔
شام جانے والی عامرہ عباسی اورخازیدہ سلطانہ کی عمرسولہ سال جبکہ شمیمہ بیگم کی عمرپندرہ سال ہے اور تینوں لڑکیاں سترہ فروری کو لندن سےاستنبول روانہ ہوئی تھیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں اٹھارہ فروری کو ان تینوں لڑکیوں کو استنبول میں بس اسٹیشن پر دیکھا گیا ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکیاں ترکی سے شام چلی گئی ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق یہ تینوں لڑکیاں اٹھارہ گھنٹےتک بس اسٹینڈ پرموجود رہیں۔ شام جانے والی تینوں لڑکیوں کے سکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ یہ لڑکیاں اسکول میں بنیاد پرست نظریات کی جانب مائل ہوئیں۔