منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

مصطفی عامر قتل کیس : زوما اولیویا اور انجلینا بے قصور قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مصطفی عامر قتل کیس میں زوما اولیویا اور انجلینا کو بے قصور قرار دے دیا گیا ، تحقیقاتی ذرائع نے بتایا دونوں خواتین کا کوئی کردار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، کیس کی اہم کردار زوما اولیویا اور انجلینا کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے۔

تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے دونوں خواتین کو طلب کیا گیا تھا ، تحقیقات کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے کا نمائندہ بھی موجود تھا۔

دونوں خواتین سے مختلف سوالات کیے گئے، تحقیقاتی ٹیم نے بیانات لینے کے بعد دونوں خواتین کو بے قصور قرار دیدیا

تحقیقاتی ذرائع نے بتایا کہ مصطفیٰ عامرقتل کیس میں دونوں خواتین کاکوئی کردارنہیں، تحقیقات میں پیش ہونے والی خاتون زوما خود متاثرہ ہے، زوما اولیویا پر انسانیت سوز تشدد بھی کیا گیا تھا، دونوں خواتین کو بیانات لینے کے بعد ریلیز کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں : مصطفیٰ عامر قتل: لڑکی نے پولیس کو سب بتا دیا

یاد رہے پولیس کو دیے گئے بیان میں لڑکی نے بتایا تھا کہ ارمغان کے مجھ پر تشدد کے وقت شیراز وہاں پہنچا اور اسے روکا ارمغان نے مصطفی کے قتل سے 3 دن پہلے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

لڑکی کے مطابق ارمغان نے مجھے کال سینٹر کی مخبری کے شبہ میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا ا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ روما نامی لڑکی کو ملزم نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا لیکن فی الحال لڑکی کا مصطفی قتل کیس سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں