اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ کے نئے قرضے کیلئے مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کا پہلا دور ہوا ، جس میں وزارت خزانہ اور چاروں صوبائی موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین کے ساتھ سیشنز ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ 4رکنی آئی ایم ایف وفدکیساتھ وفاق اورصوبائی حکام گرین بجٹنگ پربات چیت ہوئی ، ترقیاتی پراجیکٹس میں ماحول دوست ایشوز کو ترجیح دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کلائمیٹ اسپینڈنگ پرٹیگنگ،ٹریکنگ اوررپورٹنگ سمیت جنگلات کے تحفظ کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے کردار تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایم ایف ماہرین نے جنگلات بچانے کے لیے مختلف تجاویزسےآگاہ کیا، آئندہ مالی سال 2025-26کیلئےبجٹ میں گرین بجٹنگ پربات چیت ہوئی۔
چار روزہ مذاکرات میں وفد پاکستان کے کلائمیٹ اقدامات پر ایک جامع رپورٹ تیار کرے گا اور اس دوران ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے معاشی اہداف کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالرتک ملنے کی توقع ہے