اسلام آباد : وفاقی وزراء کی سال بھر کی کارکردگی کیا رہی؟ رپورٹ سامنے آگئی، جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سرفہرست ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء کی سال بھر کی کارکردگی کی رپورٹ سامنے آگئی ، پلڈاٹ کی رپورٹ میں پارلیمانی حاضری اور کارکردگی کا تجزیہ لیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سرفہرست رہے ، اعظم نذیر کی سب سے زیادہ حاضری رہی اور 17 گھنٹے سے زائد پارلیمنٹ میں خطاب کیا۔
خواجہ آصف دوسرے نمبر پر ہے ، انھوں نے 69 اجلاسوں میں شرکت کی اور ساڑھے 5 گھنٹے سے زائد خطاب کیا۔
قیصراحمدشیخ کی پارلیمنٹ میں حاضری زیادہ مگر خطاب کم رہا، قیصراحمدشیخ نے 67 اجلاسوں میں شرکت کی اور صرف31منٹ کاخطاب کیا۔
عطا تارڑ خطاب کرنے میں تیسرے نمبر پر رہے، ساڑھے 4 گھنٹے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کیا ، وزیرخزانہ کی کم حاضری رہی مگر اہم کردار رہا 35 اجلاسوں میں شرکت کی اور صرف 4 گھنٹے خطاب کیا۔
پلڈاٹ اسحاق ڈار نے پارلیمانی وقت کم دیا ، 32 اجلاسوں میں شرکت کی اور 2 گھنٹے 45 منٹ خطاب کیا جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی 10 اجلاسوں میں شرکت کی اور 12 منٹ تک خطاب کیا۔
احمد چیمہ سب سے کم متحرک وزیر رہے اور 9 اجلاسوں میں شرکت کی ، صرف1 منٹ کا خطاب کیا۔
38 حکومتی بلز کی منظوری دی گئی اور پارلیمنٹ نے ایک سال میں ریکارڈقانون سازی کی.