منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس جو 10 روز سے اسپتال میں داخل ہیں ان کی صحت سے متعلق نئی اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا 88 سالہ پوپ فرانسس جو خرابی صحت کی وجہ سے روم کے جیمیلی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی صحت سے متعلق نئی خبر یہ ہے کہ ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

ویٹی کن کے مطابق پوپ کے گردے کا معمولی سا مسئلہ باعثِ تشویش نہیں ہے۔
ہولی سی پریس آفس کے مطابق، پوپ فرانسس کی اسپتال میں دسویں رات پُرسکون گزری وہ اچھی طرح سوئے۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس میں گزشتہ دنوں ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہیں 14 فروری کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹی کن نے اپنے حالیہ بیان میں بتایا ہے کہ پوپ کو سانس لینے میں کسی نئے مسئلہ کا سامنا نہیں۔

اس سے قبل ڈاکٹروں نے پوپ فرانسس کی حالت کو تشویشناک قرار دیا تھا اور ان کی صحتیابی کے لیے ویٹی کن سمیت دنیا بھر میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اسی دوران ان کے قریبی معاونین کے مطابق پاپائے اعظم نے انہیں بتایا کہ وہ اپنی وراثت کی تیاری اور اپنے جانشین کے بارے میں سوچ بچار کررہے ہیں۔

پوپ فرانسس کی حالت مزید خراب، جانشینی کے لیے اہم فیصلے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں