منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری ! آئی ایم ایف نے آمادگی ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار ہوگئی، موجودہ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے جائزہ کے لیے وفد تین مارچ کو آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے موجودہ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے جائزہ کے لیے وفد بھیجنے پر آمادگی ظاہر کردی، ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفداقتصادی جائزہ کیلئے 3 مارچ کو پاکستان آئے گا۔

اس دوران موجودہ 7ارب ڈالر قرض پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا، اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے میں پالیسی سطح مذاکرات ہوں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد تقریباً 2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تجاویز بھی دے گا، آئی ایم ایف سے رضا مندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف مل سکے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک ، ایف بی آر، اوگرا،نیپرا سمیت دیگراداروں اوروزارتوں سے مذاکرات ہوں گے۔

پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان حکومتوں سے الگ الگ مذاکرات ہوں گے جبکہ کلائمیٹ فنانسنگ پرتکنیکی وفدکیساتھ آج پنجاب اور بلوچستان کیساتھ مذاکرات ہوں گے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں