منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی تو ہاتھ سے گئی مگر سرفراز نے تمام چیمپئن کپتانوں کو پیچھے چھوڑ دیا!

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کا دفاع تو نہ کر سکی لیکن 2017 میں پاکستان کو چیمپئن بنانے والے کپتان سرفراز احمد نے تمام چیمپئن کپتانوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان کی رواں چیمپئنز ٹرافی میں کارکردگی تو بدترین رہی۔ نیوزی لینڈ اور بھارت سے شکست کے بعد گرین شرٹس کے میگا ایونٹ سے باہر ہونے کا یقین ہو چلا تھا تاہم دفاعی مہم کے تابوت میں گزشتہ روز بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد آخری کیل بھی لگ گئی۔

تاہم اس کے باوجود 2017 میں پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے کپتان سرفراز احمد پاکستان کو وہ اعزاز دلا گئے جس نے اس ٹورنامنٹ کے دیگر فاتح کپتانوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے چھٹے روز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد سرفراز احمد طویل عرصہ تک چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل رکھنے والے کپتان بن گئے ہیں۔

18 جون 2017 کو بھارت کے خلاف سرفراز احمد کی قیادت میں جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس یہ ٹائٹل مجموعی طور پر 2807 دن تک رہا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے طویل عرصے تک ٹائٹل رکھنے والے کپتان تھے۔ انہوں نے لگا تار دو چیمپئنز ٹرافی (2006 اور 2009) جیت کر مجموعی طور پر 2422 دن تک ٹائٹل اپنے پاس رکھا اور جون 2013 میں ایم ایس دھونی کی کپتانی میں بھارت نے یہ ٹرافی اپنے نام کی اور 1461 دن چیمپئن کپتان ہونے کا اعزاز اپنے پاس رکھا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں