کراچی : نارتھ کراچی میں 7 جنوری کو صارم کے مبینہ اغوا اور قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، زیرِحراست تمام افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں 7 جنوری کو صارم کے مبینہ اغوا اور قتل کیس کو 50 روز گزر گئے لیکن ڈی آئی جی ویسٹ کی تحقیقاتی ٹیم کسی حتمی نتیجے پرنہ پہنچ سکی۔
ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ تفتیش، شواہد،حالات اورواقعات پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطابقت نہیں رکھتے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق صارم کو مبینہ اغوا کے5 روز بعد قتل کیا گیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ کیس کومنطقی انجام پر پہنچانے کیلئے فرانزک ماہرین کی مدد لی جائےگی۔
مزید پڑھیں : صارم قتل کیس میں ڈی این اے رپورٹس آگئیں
آئی جی سندھ کےحکم پراعلیٰ پولیس حکام نےفرانزک ماہرین کا بورڈ بنانے کیلئے خط لکھ دیا اور صارم کیس میں زیرِحراست تمام افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا کر دیا گیا۔
یاد رہے صارم قتل کیس کی تحقیقات میں کسی بھی مشتبہ شخص کا ڈی این اے میچ نا ہوسکا تھا ، تفتیشی حکام کے مطابق اپارٹمنٹ سے مزید 4 افراد کو تحویل میں لیا گیا تھا اور گزشتہ روز چاروں ڈی این اے سیمپل جمع کرائے گئے۔
مجموعی طور پر 25 کے قریب افراد کے ڈی این اے لیے تھے لیکن کسی بھی مشتبہ شخص کا ڈی این اے میچ نہ ہوا تھا۔