کوئٹہ : جعلی پاکستانی کرنسی کا کاروبار کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا اور جعلی نوٹوں کی گھٹیاں برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کرائم برانچ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی کرنسی کا کاروبار کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے مقدمہ تھانہ کرائم برانچ میں درج کرلیا گیا۔
آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری اور ڈی آئی جی کرائم برانچ جاوید مہر کی خصوصی ہدایت پر ٹیم تشکیل دی گئی۔
ایس ایس پی کرائم برانچ خورشید احمد اور ایس ایچ اور شہباز ہاشمی کی ٹیم کے ہمراہ جوائنٹ روڈ پر کارروائی ہوئی ، جس میں سمیع اللہ نامی شخص کو جعلی نوٹوں سمیت گرفتار کرلیا۔
کرائم برانچ کا کہنا تھا کہ ملزم کے پاس سے 1 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کی گھٹیاں برآمد ہوئی ، برآمد کی گئی کل رقم 3 لاکھ روپے ہے۔
ملزم نے جعلی نوٹوں کی چھپائی میں دیگر ملزمان کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جلد جعلی نوٹ چھاپنے والوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق ملزمان معصوم شہریوں کو لوٹنے اور بازار میں جعلی نوٹ چلانے کا کام کرتے تھے۔