شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار اور زنیرا انعام کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار عثمان مختار نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع مداحوں کو دی اور ساتھ ہی طویل پیغام بھی شیئر کیا۔
اداکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں وہ بیٹی کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔
عثمان مختار نے لکھا کہ ’الحمدللہ بے حد خوشی، شکر گزاری کے ساتھ ہم اپنی بیٹی ’سیئرا انعام مختار‘ کی پیدائش کا اعلان کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیئرا ایک پشتو نام ہے جس کا مطلب ’درخت کا سایہ‘ ہے۔
اداکار نے لکھا کہ ابتدائی چند دنوں میں اس نے ہماری زندگی کو لامحدود خوشیوں سے بھر دیا ہے اور آسانی سے ہمیں اپنی چھوٹی چھوٹی انگلیوں کے گرد لپیٹ لیا ہے، ہم خوبصورت نعمت کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
عثمان اور زنیرا کو پہلی پیدائش پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ عثمان مختار اور زنیرا انعام اپریل 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔