بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

شاہ رخ اور دپیکا کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کے سیکوئل سے متعلق خوشخبری!

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ ’کنگ‘ شاہ رخ خان اور صفِ اوّل کی اداکارہ دپیکا پڈوکون 2023 کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کے سیکوئل کیلیے ایک بار بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سُپر اسٹار جوڑی شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے انڈسٹری کو سب سے کامیاب فلم ’پٹھان‘ دی جس کے سیکوئل میں وہ دوبارہ نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’جوان‘ میں شاہ رخ خان کے گنجے لُک سے متعلق دلچسپ انکشاف

اسپائی ایکشن ایڈونچر فلم ’پٹھان 2‘ یش راج فلمز کے ’اسپائی یونیورس‘ کا حصہ ہے۔ سیکوئل میں شاہ رخ خان کو ’را ایجنٹ‘ کے روپ میں واپس لایا جائے گا جبکہ دپیکا پڈوکون ’روبینہ‘ کا کردار ادا نبھائیں گی۔

یہ بھی خبریں ہیں کہ ’کرنل سنیل لوتھرا‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار آشوتوش رانا بھی سیکوئل کا حصہ بن سکتے ہیں۔

فلم کی ٹیم ابھی تک اسکرپٹ پر کام مکمل کر رہی ہے۔ کچھ وقت پہلے اسکرین رائٹر عباس ٹائر والا نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ فلم کا اسکرپٹ تقریباً مکمل ہے اور ڈائیلاگز ترتیب دینے کے مرحلے کا انتظار ہے۔

اس وقت شاہ رخ فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ بیٹی و نوجوان اداکارہ سہانا خان کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے، یہ فلم 2026 کے وسط میں ریلیز ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب دپیکا پڈوکون گزشتہ سال بیٹی کی پیدائش کے بعد سے اسکرین سے دور ہیں۔ وہ اداکارہ کترینہ کیف کے بعد ’اسپائی یونیورس‘ میں واپس آنے والی دوسری اداکارہ ہوں گی جنہوں نے ’ٹائیگر‘ فرنچائز کی تین اقساط میں ’زویا‘ کا کردار ادا کیا تھا۔

’پٹھان 2‘ سے متعلق حیران کن بات یہ ہے کہ اس کی ہدایت کاری ممکنہ طور پر سدھارتھ آنند نہیں کریں گے جو پہلی پیشکش کے ڈائریکٹر تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں