بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

پولیس اہلکاروں کا ڈاکٹر کو اغوا کرکے اے ٹی ایم پر لےجاکر پیسے نکلوانے کا واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پولیس اہلکاروں نے گھر سے ڈاکٹر کو اغوا کیا اور اسے اے ٹی ایم پر لے گئے جہاں اس سے گن پوائنٹ پر پیسے نکلوائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ڈاکٹر کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکٹر مختار حسین کو اغوا کرکے پیسے نکلوانے والے پولیس اہلکاروں کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

3 موٹرسائیکلوں پر سوار 6 ملزمان کو ڈاکٹر کو اے ٹی ایم پر لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک پولیس اہلکار منہ پر نقاب چڑھا کر ڈاکٹر مختار کو اے ٹی ایم تک لےکر جاتا ہے

فوٹیج میں ڈاکٹر مختار حسین کو پیسے نکلوا کر پولیس اہلکار کو دیتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس اہلکار اکاؤنٹ میں موجود بقایا رقم بھی نکالنے کیلئے ڈاکٹر مختار پر دباؤ ڈالتے ہیں۔

اے ٹی ایم کارڈ کی حد 1 لاکھ یومیہ ہونے کی وجہ سے صرف ایک لاکھ نکلتےہیں، ملزمان ڈاکٹر کو پہلے ماڈل ٹاؤن میں واقع گھرسے گجومتہ لےکر گئے۔

گجومتہ سے گھر فون کرکے ایک پولیس اہلکار اے ٹی ایم کارڈ لینے واپس ڈاکٹر کی رہائشگاہ آیا، ملزمان نے جنرل اسپتال کے قریب نجی بینک سے رقم نکلوائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں