بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کی ٹائمنگ کا اعلان کر دیا۔ رمضان میں اسکول صبح 8:30 پر کھلیں گے اور چھٹی 1 بجے ہو گی۔

رمضان المبارک میں جمعہ کے روز اسکولوں کی چھٹی 12:30 پر ہو گی۔

ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ کی چھٹی 12:30 پر ہو گی۔ دوسری شفٹ کے طلبہ 1 بجے پہنچیں گے اور 4 بجے چھٹی ہو گی۔

سندھ

سندھ کے رمضان اسکول کے شیڈول میں مختلف اوقات متعارف کرائے گئے ہیں، سنگل شفٹوں میں چلنے والے پرائمری اسکول صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلیں گے۔

ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں صبح 7:30 سے 11:30 تک کلاسز ہوگی ، اس کے بعد دوپہر کا سیشن 11:45 سے 2:45 تک ہوگا۔

سندھ میں سیکنڈری، ہائر سیکنڈری اور ایلیمنٹری اسکول ایک جیسے رمضان ٹائمنگ پیٹرن پر عمل کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں