لاہور: صدر مملکت سے پارلیمانی وفد کی ملاقات کا احوال سامنے آگیا، آصف علی زردار نے کہا کہ جانتا ہوں معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی پارلیمانی وفد اور رہنماؤں نے ملاقات کے دوران صدر زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے، ذرائع کے مطابق صدر نے کہا کہ جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے، اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر صدر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارلیمانی وفد آئندہ بجٹ تک مسائل حل ہونے کا انتظار کریں۔
سمندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، صدر آصف زرداری
وفد کی جانب سے شکایت کی گئی کہ انتظامی معاملات میں پیپلزپارٹی اراکین کو نظرانداز کیا جاتا ہے، ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے معاملے میں بھی پارٹی اراکین کو ترجیح نہیں دی جارہی۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی پارلیمانی وفد نے صدر کو حلقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا، آصف زرداری نے مرحلہ وار پارلیمانی وفد کے اراکین اور تنظیمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
توشہ خانہ کیس : آصف زرداری اور نواز شریف بڑی مشکل میں پھنس گئے