بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

ملزم ارمغان کی سہولت کاری میں ملوث پولیس اہلکار کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملزم ارمغان کی سہولت کاری کے الزام میں زیر حراست پولیس اہلکار کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی مین گزری پولیس کے اے ایس آئی ندیم پر ملزم ارمغان کی سہولت کاری کے الزام کے بعد پوچھ گچھ کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے گزشتہ روز اے ایس آئی ندیم کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا۔

اے ایس آئی ندیم نے کہا کہ ملزم ارمغان پر مقدمات تھے، جن میں وہ ضمانت کراچکا تھا، ارمغان پر کیسز کی تفتیش کیلئے اس سے رابطہ ہوا اور بات چیت ہوئی تھی۔

اے ایس آئی ندیم کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہا۔

ذرائع سی آئی اے نے بتایا کہ دوبارہ ضرورت پڑی تو اے ایس آئی ندیم کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز مصطفی عامر قتل کیس کی تحقیقات میں ڈیفینس پولیس اور مددگار 15 کی سنگین غفلت سامنے آئی تھی۔

تفتیش میں ارمغان کی مبینہ سہولتکاری میں ملوث گذری تھانے کے اے ایس آئی کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں : مصطفیٰ عامر قتل کیس : ملزم ارمغان کا سہولت کار زیرِ حراست

بعد ازاں ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے مرکزی ملزم ارمغان کے سہولت کار کے حوالے سے بتایا تھا کہ تفیتش کے دوران پتہ چلا ہے کہ پولیس اہلکار ارمغان سے رابطے میں تھا ، اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے وہ ہماری تحویل میں ہے۔

مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ مصطفی قتل کیس میں اس کا کتنا تعلق ہے تفصیلات حاصل کر رہے ہیں اور جہاں تک کرپشن کا تعلق ہے انشاءاللہ اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں