پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی ہے۔
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے والے شہریار منور صدیقی اپنی اہلیہ ماہین صدیقی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارنے میں مصروف ہیں اب اداکار شادی کے فوائد گنواتے نظر آ رہے ہیں۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہریار منور نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک ہوٹل میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ شادی کرنے کا فائدہ نمبر 11، ناشتے کی میز پر آپ کی تصویر بنانے کے لیے ’کوئی‘ مل جاتا ہے۔
اداکار شہریار کی اس پوسٹ میں ’کوئی‘ سے مراد ان کی اہلیہ ماہین صدیقی ہیں جنھوں نے ناشتے کی میز پر یہ تصویر بنائی، اداکار کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور صارفین نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی بڑی دھوم دھام سے شادی کے بندھن گئے، ان کی شادی کی رنگا رنگ تقریبات میں روایتی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ رقص اور موسیقی کی محافل بھی منعقد کی گئی تھیں۔