بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

کراچی کی سڑکوں پر کتنے ہزار ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز دوڑ رہے ہیں؟ حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کے سب سے بڑے شہر میں سڑکوں پر ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز انسانوں کو کچل رہے ہیں کیا آپ جانتے ہیں کراچی میں کتنے قاتل وہیکلز زیر گردش ہیں؟

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سڑکوں پر موت کا رقص جاری ہے اور سال کے ابتدائی دو ماہ میں تیز رفتار ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز اب تک 100 سے زائد خاندانوں کے چراغ گل کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

شہر قائد کی سڑکوں پر موت بانٹنے والے کتنے ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز دوڑ رہے ہیں۔ یہ تعداد آپ کو حیران کر دے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے اس حوالے سے بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی میں چار ہزار ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز 6 ہزار کے قریب ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان تمام ڈمپرز اور ٹینکرز میں جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے کوئی چیز نصب نہیں تھی۔ تاہم اب ہیوی ٹریفک کی اوور اسپیڈ کنٹرول کرنے کیلیے ٹریکرز لگانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

پیر محمد شاہ نے کہا کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات اب عوامی مسئلہ بن چکا ہے۔ لہذا ڈمپرز اور ٹینکرز پر کیمروں اور ٹریکرز کیلیے سختی سے عملدرآمد ہوگا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ ڈمپرز ایسوسی ایشن نے اپنے ہیوی وہیکلز پر کیمرے اور ٹریکرز لگانے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اس کے لیے 15 روز کی مہلت مانگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثات کی روک تھام کے لیے موٹر سائیکل سواروں کو بھی سڑکوں پر احتیاط کرنا ہوگی۔

ویڈیو رپورٹ: کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک کا اہم اقدام

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں