کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹیکن کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ پوپ کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ویٹیکن نے بتایا کہ پوپ کی صحت مستحکم مگر بدستور تشویشناک ہے، پوپ فرانسس ڈبل نمونیا کے مرض میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوپ کو سانس لینے میں مزید کسی دشواری کا سامنا نہیں ہے، وہ مسلسل 12 ویں رات روم کے اسپتال میں گزاریں گے۔
واضح رہے کہ پوپ میں گزشتہ دنوں ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہیں 14 فروری کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
اس سے قبل ڈاکٹروں نے پوپ کی حالت کو تشویشناک قرار دیا تھا اور ان کی صحتیابی کے لیے ویٹی کن سمیت دنیا بھر میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
غزہ میں نسل کشی، پوپ فرانسس نے بڑا مطالبہ کردیا
اسی دوران ان کے قریبی معاونین کے مطابق پاپائے اعظم نے انہیں بتایا کہ وہ اپنی وراثت کی تیاری اور اپنے جانشین کے بارے میں سوچ بچار کررہے ہیں۔