بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

افغانستان میں شدید بارشیں، 29 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان میں بارشوں، سیلاب اور ژالہ باری نے تباہی مچادی جس کے باعث 29 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے 2 صوبوں میں ژالہ باری اور شدید بارشوں کے باعث 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مغربی صوبہ فراہ میں ژالہ باری کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں 2 خاندانوں کے افراد تھے جو سیر و تفریح کی غرض سے گئے تھے۔

جبکہ جنوبی قندھار میں مختلف مقامات پر شدید بارش کے باعث 8 افراد، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، لقمہ اجل بن گئے۔

حکام کے مطابق ایک چھت گرنے سے خاتون اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ قندھار میں 4 خواتین جو کپڑے دھو رہی تھیں، سیلابی ریلے میں بہہ گئیں جس میں صرف ایک خاتون زندہ بچ سکی جبکہ ایک بچہ بھی ڈوب کر جاں بحق ہوا۔

یاد رہے کہ افغانستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے لحاظ سے چھٹا سب سے زیادہ متاثرہ ملک قرار دیا گیا ہے۔

سرکاری افسران کی بس کھائی میں گر گئی، 18 جان سے گئے

رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کا 2023 میں کہنا تھا کہ یہاں خشک سالی، سیلاب، زمین کی تباہی اور زرعی پیداوار میں کمی اہم خطرات ہیں۔

گزشتہ سال مئی میں آنے والے سیلاب سے سیکڑوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ زرعی زمینیں بھی شدید متاثر ہوئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں