بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

دودی خان نے راکھی ساونت کو ہیرے کی انگوٹھی پہنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کو پاکستانی اداکار دودی خان نے ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

راکھی ساونت بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر ہیں، راکھی اس وقت اپنی غیرمعمولی بولڈ شخصیت کی وجہ سے بھی بہت مشہور ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے پاکستان کی بہو بننے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا جس کے بعد پاکستانی اداکار دودی خان نے ایک ویڈیو میں اداکارہ کو پرپوز کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zoom TV (@zoomtv)

 ویڈیو میں دودی راکھی ساونت کا ہاتھ تھامنے کی پیشکش کرتے دکھے جس پر راکھی بھی بھارت سے جواب دیتی رہیں تاہم دودی خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہوا جس کے بعد انہوں نے راکھی سے شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ میں راکھی کی شادی اپنے کسی دوست سے کروادونگا، وہ بہو تو پاکستان کی ہی بنے گی۔

اب راکھی اور دودی خان بالآخر دبئی میں ملاقات کرچکے ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، ویڈیوز میں راکھی نے دودی پر شکایات کی برسات کردی اور کہا کہ تم نے تو مجھ سے وعدہ کر کے بیچ راستے میں چھوڑ دیا، یوٹرن لے لیا جس پر دودی خان بھی مختلف جواز پیش کیے۔

اسی ملاقات کی ایک اور وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دودی خان کو اپنی بھارتی دوست راکھی ساونت کو ڈائمند رنگ پہناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں راکھی نے کہا کہ یہ اصلی انگوٹھی ہے کہ نقلی؟ جس پر دودی خان نے کہا کہ یہ اصلی انگوٹھی ہے، ایک دوست کی جانب سے ایک دوست کے لیے ہے یہ انگوٹھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں