بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

جنوبی کوریا نے پاکستانی معیشت کی بہتری کی تصدیق کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی کوریا کے سفیر نے پاکستانی معیشت میں بہتری کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی بحالی کا سفر کامیابی سے گامزن ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کی جانب سے جنوبی کوریا کے سفیر کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی بحالی اور پائیدار ترقی کے سفر پر کامیابی سے گامزن ہے۔ افراط زر میں نمایاں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوریا اور پاکستان کے مابین معاشی اور تجارتی امکانات سے فائدہ اٹھانے کیلیے اشتراک عمل کو بڑھانا ہوگا۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان اور کوریا کی باہمی تجارت میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔

کورین سفیر کا کہنا تھا کہ کوریا کے شہری پاکستان کے سیاحتی مقامات خاص کر لاہور اور کراچی کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

تقریب سے خطاب میں کے سی یف آر کی چیئرپرسن نادرا پنجوانی نے کہا کہ کوریا کی معیشت مضبوط ہے اور معاشی اعتبار سے دنیا میں نویں نمبر پر ہے۔

 

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں