بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

کیا عاقب جاوید چیمپئنز ٹرافی کیلیے ٹیم سلیکشن سے مطمئن تھے؟ ہیڈ کوچ نے ملین ڈالر سوال کا جواب دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید سے ایک صحافی نے سوال کر ڈالا کہ کیا آپ میگا ایونٹ کے لیے اسکواڈ سے مطمئن تھے؟

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان ٹیم کے آخری میچ سے ایک روز قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پنڈی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرکے ٹیم اور ناکام کھلاڑیوں کا دفاع کیا۔

اس موقع پر ایک صحافی نے عاقب جاوید سے سوال کیا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے انتخاب پر کیا آپ مطمئن تھے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ سلیکشن سے مطمئن کبھی نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کے ان فٹ ہونے پر ہمیں خوشدل شاہ کو لانا پڑا۔ سلیکشن کمیٹی کا کام ہے بہترین پرفارمنس والے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا اور خوشدل نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان کے بعد سے ہی سابق کرکٹرز اور تجزیہ کار اسکواڈ کے انتخاب پر حیران تھے۔ اسکواڈ میں صرف ایک اسپیشلسٹ اسپنر اور اوپنر کی شمولیت پر شدید تنقید کرتے ہوئے سابق کرکٹرز نے اسکواڈ کو متوازن بنانے کا بارہا مطالبہ کیا لیکن سلیکشن کمیٹی نے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔

ہارنے کا مطلب یہ نہیں کہ پوری ٹیم تبدیل کر کے انڈر 19 کو لے آئیں، عاقب جاوید

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں