آسٹریلیا میں مٹی میں پائے جانے والے خطرناک بیکٹیریا سے 14 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملیؤڈوسس نامی بیماری مٹی یا کیچڑ میں پائے جانے والے بیکٹیریا سے پھیلتی ہے، عام طور پر یہ بیکٹیریا شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں کوئنز لینڈ کے کچھ حصوں میں رواں ماہ 59 انچ سے زائد بارش سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ رواں سال اب تک 94 افراد اس بیکٹیریا سے متاثر ہو چکے ہیں، یہ بیماری سانس کے ذریعے یا خون میں شامل ہو کر پھیلتی ہے۔
دوسری جانب امریکا کی ریاست ٹیکساس میں بچوں میں خسرہ کی وباء مسلسل پھیل رہی ہے، لوگوں کی بڑی تعداد اسپتالوں کا رخ کررہی ہے۔
امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست ٹیکساس میں سب سے پہلے 5 فروری کو خسرہ کی وباء کی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد سے بچوں میں کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچوں میں پھیلنے والے خسرہ کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 58 تک پہنچ گئی ہے، زیادہ تر کیسز کا شکار ہونے والے بچے ہیں، جبکہ 6بالغ افراد بھی متاثر ہوئے ہیں۔
افریقی ملک میں ہیضے کی وباء پھیل گئی، 108 افراد ہلاک
حکام کے مطابق متاثرہ 13 مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے 4 کی ویکسینیشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔